لاہور :وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب پولیس نے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا ہوا ہے۔
رواں سال لاہور سمیت صوبے بھر میں 77,945 مقدمات بجلی چوری کے خلاف درج کیے گئے، جبکہ 54,000 سے زائد ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں۔ بجلی چوری کے 52,744 مقدمات کے چالان مکمل ہو چکے ہیں اور 10,000 سے زائد ملزمان کو سزائیں اور جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں۔