لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سکھ مہمان یاتریوں کا پنجاب آمد پر پرتپاک خیرمقدم کیا۔ انہوں نے مہمان یاتریوں کے لیے بہترین انتظامات اور فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
مریم نواز نے کہا کہ سکھ یاتریوں کو عزت، احترام اور محبت کی یادیں دینا چاہتے ہیں تاکہ یہ دورہ یادگار بن سکے۔