پنجاب حکومت نے منشیات کے قوانین مزید سخت کر دیے

پنجاب حکومت نے منشیات کے قوانین مزید سخت کر دیے

لاہور :پنجاب اسمبلی نے منشیات کے مقدمات میں سختی کے لیے ترمیمی بل 2025 منظور کر لیا۔ نئے قانون کے تحت عمر قید کی سزا والے ملزمان کو ضمانت نہیں دی جائے گی اور دیگر مقدمات میں ضمانت دینے سے قبل بھاری ضمانت اور کیس کی نوعیت دیکھنا لازمی ہو گا۔

خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ میں سنی جائے گی، جس کی نامزدگی چیف جسٹس کریں گے۔

ترمیمی بل کا مقصد منشیات کے خلاف کارروائی کو مؤثر بنانا اور قانونی خلا ختم کرنا ہے۔

ٹیگز: