پنجاب پولیس کا سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری اور عدالتی مفروروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

پنجاب پولیس کا سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری اور عدالتی مفروروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

لاہور: پنجاب پولیس نے رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر سے ایک لاکھ 7 ہزار سے زائد اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتار شدہ مجرمان میں اے کیٹگری کے 37 ہزار 409 اور بی کیٹگری کے 70 ہزار 257 افراد شامل ہیں۔ اس کے علاوہ صوبے سے 42 ہزار 528 عدالتی مفروران بھی گرفتار کیے گئے ہیں جن میں اے کیٹگری کے 9 ہزار 743 اور بی کیٹگری کے 32 ہزار 785 شامل ہیں۔

پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ کریک ڈاؤن جاری ہے اور قانون کے مطابق تمام مطلوبہ افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

ٹیگز: