لاہور کی تاریخی و ثقافتی بحالی کا مشن؛ وزیرِ ہاؤسنگ بلال یاسین کا نیلا گنبد تعمیراتی سائٹ کا دورہ

لاہور کی تاریخی و ثقافتی بحالی کا مشن؛ وزیرِ ہاؤسنگ بلال یاسین کا نیلا گنبد تعمیراتی سائٹ کا دورہ

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر لاہور شہر کی تاریخی و ثقافتی بحالی کے مشن کے تحت تعمیراتی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں وزیرِ ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین نے نیلا گنبد پارکنگ پلازہ کے تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کے لیے سائٹ کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے وزیر کو جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار، مجوزہ ڈیزائن اور منصوبے کے اہم مراحل سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ نیلا گنبد پارکنگ پلازہ کی 410 پائلیں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ محکمہ اوقاف کا 100 فیصد سٹرکچر مسمار کر دیا گیا ہے۔

منصوبے پر دو شفٹوں میں کام تیزی سے جاری ہے تاکہ تعمیراتی مراحل جلد از جلد مکمل کیے جا سکیں۔ وزیرِ ہاؤسنگ بلال یاسین نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اتوار تک تمام ملبہ سائٹ سے مکمل طور پر ہٹا دیا جائے تاکہ اگلے مرحلے کا کام بروقت شروع کیا جا سکے۔

وزیر نے کہا کہ لاہور کے تاریخی ورثے اور شہری ضروریات کے مطابق یہ منصوبہ شہر کے ٹریفک بوجھ میں نمایاں کمی کا باعث بنے گا۔

ٹیگز: