لاہور:لاہور میں درجہ حرارت میں کمی اور کمزور ہواؤں کے باعث فضائی آلودگی میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ پنجاب حکومت نے شہریوں کو مضر صحت دھوئیں سے بچانے کے لیے ہنگامی سموگ کنٹرول اقدامات مزید سخت کر دیئے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اینٹی سموگ فیلڈ فورس کو اضافی نفری کے ساتھ فوری ایکشن کا ٹاسک سونپ دیا ہے، جبکہ محکمہ ماحولیات نے صنعتی زونز میں رات گئے تک انسپکشنز میں اضافہ کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق دھواں خارج کرنے والی متعدد فیکٹریوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔
سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت سائنسی ڈیٹا اور جدید موسمیاتی ماڈلز کی بنیاد پر بروقت فیصلے کر رہی ہے، اور ان اقدامات کے مثبت نتائج چند روز میں سامنے آئیں گے۔