لاہور: منکی پاکس کاایک اور  کیس بڑھ گیا، 23 سالہ شہری متاثر

لاہور: منکی پاکس کاایک اور  کیس بڑھ گیا، 23 سالہ شہری متاثر

لاہور: میو ہسپتال میں منکی پاکس کے ایک اور کیس کی تصدیق ہوئی ہے، متاثرہ شخص 23 سالہ شہزاد ہے۔

یہ لاہور میں گزشتہ دو ماہ کے دوران رپورٹ ہونے والا 28واں کیس ہے، جس سے شہر میں وبائی بیماری کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

نمائندہ نیو نیوز لاہور محسن اعوان کے مطابق ہسپتال میں مریض کا علاج جاری ہے اور صحت کے حکام احتیاطی اقدامات کر رہے ہیں۔

ٹیگز: