جہلم: صوبائی وزیر صحت نے ڈی ایچ کیو میں پہلی جدید کارڈیک کیتھرائزیشن لیبارٹری کا افتتاح کر دیا

جہلم: صوبائی وزیر صحت نے ڈی ایچ کیو میں پہلی جدید کارڈیک کیتھرائزیشن لیبارٹری کا افتتاح کر دیا

جہلم: صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے ڈی ایچ کیو جہلم میں پہلی جدید کارڈیک کیتھرائزیشن لیبارٹری (کیتھ لیب) کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ ضلع کی سطح پر کیتھ لیب کے قیام سے امراض قلب کے علاج کی معیاری اور جدید سہولیات دستیاب ہو گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت کے انقلابی پروگرام کے تحت پنجاب کے 16 اضلاع میں مرحلہ وار کیتھ لیبز قائم کی جا رہی ہیں۔

صوبائی وزیر صحت نے مزید کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے شہریوں کو علاج کے لیے دور دراز کے شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا اور طبی سہولیات مقامی سطح پر دستیاب ہوں گی۔

ٹیگز: