لاہوریوں اور سیاحوں کے لیے خوشخبری، لاہور کینال میں شپ ریسٹورنٹ منصوبے پر تعمیراتی کام شروع

لاہوریوں اور سیاحوں کے لیے خوشخبری، لاہور کینال میں شپ ریسٹورنٹ منصوبے پر تعمیراتی کام شروع

لاہور: شہریوں اور سیاحوں کے لیے ایک منفرد تفریحی منصوبے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) لاہور کی جانب سے لاہور کینال پر شپ ریسٹورنٹ منصوبے کے تعمیراتی کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، جسے رواں مالی سال کے دوران مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

منیجنگ ڈائریکٹر پی ایچ اے لاہور راجہ منصور احمد نے منصوبے کا دورہ کیا، جہاں ڈائریکٹر فنانس احمد سعید منج اور ڈائریکٹر انجینئرنگ عثمان ریاض نے منصوبے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور کینال شپ ریسٹورنٹ منصوبے پر عملی کام شروع ہو چکا ہے۔ منصوبے کے تحت نہر کی گہرائی 7 فٹ سے بڑھا کر 13 فٹ جبکہ چوڑائی 30 فٹ تک کی جا رہی ہے، تاکہ شپ ریسٹورنٹ کی محفوظ اور بہتر تنصیب کو یقینی بنایا جا سکے۔

پی ایچ اے حکام کے مطابق یہ منصوبہ شہریوں اور سیاحوں کو تفریح اور معیاری سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ لاہور کے حسن میں بھی اضافہ کرے گا۔

ٹیگز: