آئی جی پنجاب سے بلوچستان پولیس افسران کی ملاقات، جدید پولیسنگ پر تبادلہ خیال

 آئی جی پنجاب سے بلوچستان پولیس افسران کی ملاقات، جدید پولیسنگ پر تبادلہ خیال

لاہور: سنٹرل پولیس آفس لاہور میں تیسرے اسپیشلائزڈ ٹریننگ کورس کے شرکا نے دورہ کیا اور عبدالکریم، آئی جی پنجاب سے ملاقات کی۔دورے میں بلوچستان پولیس کے 35 زیر تربیت ڈی ایس پیز شامل تھے، جنہوں نے کرائم کنٹرول، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ، اسمارٹ پولیسنگ اور سروس ڈلیوری کے شعبوں میں پنجاب پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔
آئی جی پنجاب عبدالکریم نے افسران سے ٹریننگ اور فیلڈ تجربات پر تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کے محفوظ پنجاب ویژن کے تحت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بین الصوبائی روابط کے فروغ کیلئے مختلف صوبوں کے افسران کو جدید تربیت فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ افسران کیلئے فیلڈ کے ساتھ ساتھ دفتری امور کا تجربہ بھی ضروری ہے۔
زیر تربیت افسران نے اپنے تجربات اور مشاہدات سے آگاہ کیا، جبکہ آئی جی پنجاب نے پولیسنگ سے متعلق سوالات کے تفصیلی جوابات دیے۔ ملاقات کے اختتام پر سووینئرز کا تبادلہ کیا گیا۔وفد نے سی پی او میں پولیس میوزیم، شہداء وال اور مختلف برانچز کا دورہ بھی کیا، جہاں انہیں لا اینڈ آرڈر، آپریشنز، انویسٹی گیشن اور ٹریفک مینجمنٹ سمیت مختلف امور پر بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر عمران ارشد اور عاصم گلزار سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

ٹیگز: