اہم قانون سازی،حکومت پنجاب مزدوروں کی کم از کم اجرت 40,000 روپے تک یقینی بنانے اور مؤثر عملدرآمد کے لیے سرگرم

 اہم قانون سازی،حکومت پنجاب مزدوروں کی کم از کم اجرت 40,000 روپے تک یقینی بنانے اور مؤثر عملدرآمد کے لیے سرگرم

لاہور: پنجاب اسمبلی نے مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے ملازمین سوشل سکیورٹی سے متعلق ترمیمی بل کثرتِ رائے سے منظور کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب مزدوروں کی کم از کم اجرت 40,000 روپے تک یقینی بنانے اور اس پر مؤثر عملدرآمد کے لیے سرگرم ہے۔ اس سلسلے میں موجودہ قوانین کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کے لیے ملازمین سوشل سکیورٹی آرڈیننس 1965 میں ترامیم تجویز کی گئی ہیں۔
منظور شدہ بل کے تحت صوبائی ملازمین سوشل سکیورٹی ترمیم ایکٹ 2026 نافذ کیا جائے گا، جس کا مقصد مزدوروں کو بہتر سوشل سکیورٹی سہولیات فراہم کرنا اور ان کے حقوق کا مزید مؤثر تحفظ یقینی بنانا ہے۔
بل کی حتمی منظوری کے لیے اسے اب گورنر پنجاب کو ارسال کیا جائے گا، جس کے بعد یہ باقاعدہ قانون کی شکل اختیار کر لے گا۔

ٹیگز: