لاہور:پنجاب حکومت نے انسانی خوراک کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے صوبے کی فیڈ ملز میں گندم کو مرغیوں کے دانے میں استعمال کرنے پر پابندی میں 30 دن کی توسیع کر دی ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق، دفعہ 144 کا نفاذ بھی بڑھا دیا گیا ہے تاکہ گندم، آٹا اور روٹی کی مسلسل دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس کے تحت گندم صرف فلور ملز میں آٹا بنانے کے لیے استعمال کی جا سکے گی۔
سیکرٹری پرائس کنٹرول کی رپورٹ کے مطابق، پنجاب میں فیڈ ملز کے پاس ایک لاکھ میٹرک ٹن سے زائد گندم کا ذخیرہ موجود ہے، جو انسانی خوراک کی ترجیح کو یقینی بنانے کے لیے اہم ہے۔