پنجاب کابینہ اجلاس میں اہم فیصلے: ٹی ایل پی پر پابندی، تعلیمی و ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

پنجاب کابینہ اجلاس میں اہم فیصلے: ٹی ایل پی پر پابندی، تعلیمی و ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

لاہور:پنجاب کابینہ نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں کئی اہم فیصلے کیے ہیں۔ کابینہ نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی کی باضابطہ توثیق کر دی ہے۔

اجلاس میں سرکاری اسکولوں میں "اسکول ٹیچرز انٹرن" کی بھرتی کی منظوری دی گئی اور الیکٹرو بس کرایوں میں اضافے کی تجویز کو مسترد کر دیا گیا۔

کابینہ نے پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف اموویبل پراپرٹی آرڈیننس 2025ء کی منظوری دی، اور ایئر پنجاب پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے قیام کو بھی حتمی شکل دی گئی۔

مزید برآں، محراب محفوظ روشن پنجاب منصوبے کی منظوری اور گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے سنگ بنیاد رکھنے کی منظوری بھی شامل ہے۔

یہ فیصلے صوبے میں تعلیم، ٹرانسپورٹ، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی سہولیات کے شعبوں میں بہتری کے لیے کیے گئے ہیں۔

ٹیگز: