لاہور میں قتل، اقدام قتل اور اغوا برائے تاوان کی وارداتیں جاری

لاہور میں قتل، اقدام قتل اور اغوا برائے تاوان کی وارداتیں جاری

لاہور:لاہور میں قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور اغوا برائے تاوان کی وارداتیں تشویشناک حد تک جاری ہیں۔ نمائندہ لاہور رنگ شاہد رضوی کے مطابق  پولیس ریکارڈ  میں  ناجائز اسلحہ کی بھرمار شہر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے بڑا چیلنج بن گئی ہے۔

رواں سال کے ابتدائی 10 ماہ میں لاہور میں مجموعی طور پر 834 وارداتیں رپورٹ ہو چکی ہیں، جن میں قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور اغوا برائے تاوان شامل ہیں۔

انویسٹی گیشن پولیس تمام دستیاب وسائل اور کوششوں کے باوجود اکثر ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔

ٹیگز: