پسماندہ علاقوں کی تقدیر بدلے گی: گورنر پنجاب نے تحصیل 'نرڑہ' کے قیام کے لیے اقدامات تیز کر دیے

پسماندہ علاقوں کی تقدیر بدلے گی: گورنر پنجاب نے تحصیل 'نرڑہ' کے قیام کے لیے اقدامات تیز کر دیے

لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے صوبے کے پسماندہ اضلاع کی ترقی کے لیے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ضلع اٹک میں نئی تحصیل 'نرڑہ' کے قیام کی پیش رفت کا جائزہ لیا ہے۔ گورنر ہاؤس لاہور میں منعقدہ اجلاس میں بورڈ آف ریونیو کے اعلیٰ حکام نے منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی۔
 مجوزہ تحصیل نرڑہ، تحصیل جنڈ کی 7 یونین کونسلز پر مشتمل ہوگی۔ اس اقدام کا مقصد علاقے کی پسماندگی دور کرنا اور انتظامی امور کو بہتر بنانا ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ تحصیل نرڑہ کا قیام مقامی لوگوں کا دیرینہ مطالبہ ہے، جس سے عوام کو ان کی دہلیز پر سہولیات میسر آئیں گی۔ ڈپٹی سیکرٹری بورڈ آف ریونیو رانا آفتاب اور ڈائریکٹر عظمت سلمان نے گورنر کو نئے انتظامی ڈھانچے اور عوامی خدمات کی فراہمی کے حوالے سے آگاہ کیا۔

ٹیگز: