لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں پاکستان کی پہلی اربن الیکٹرک ٹرین (ایس آر ٹی) کا تجرباتی سفر کیا۔ انہوں نے علی ٹاؤن سے مسلم ٹاؤن تک روڈ ٹیسٹ کا معائنہ کیا اور اس دوران ایس آر ٹی کی سہولتوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو ایس آر ٹی کے مختلف پہلوؤں پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ٹرین ترکی، چین اور ابوظہبی میں کامیابی سے چل رہی ہے، اور لاہور میں اس کا آغاز عوام کے لیے خوشی کا پیغام ہوگا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ "ایس آر ٹی لاہور کی خوبصورتی میں اضافہ کرے گی اور اس سے شہر کی ٹرانسپورٹ سسٹم میں انقلابی تبدیلی آئے گی۔" انہوں نے مزید کہا کہ "یہ منصوبہ نہ صرف لاہور، بلکہ گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں بھی جلد عوام کی خدمت کے لیے پیش کیا جائے گا۔"
عوام نے رائیونڈ اور کینال روڈ پر ایس آر ٹی کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا، اور وزیراعلیٰ کی اس کاوش کی ستائش کی۔