لاہور: جیلانی پارک میں گل داؤدی کی شاندار نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نمائش میں درجنوں اقسام کے گل داؤدی پیش کیے گئے، جو اپنی منفرد خوشبو، دلکش رنگوں اور خوبصورت آرائش کے ساتھ توجہ کا مرکز بنے۔
شوقین افراد نے پھولوں کے مختلف ڈیزائنز اور رنگوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں، جبکہ نمائش میں گل داؤدی کے مختلف اقسام کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔ انتظامیہ نے بتایا کہ یہ نمائش شہریوں کو فطرت کے حسن سے قریب لانے اور پھولوں کے شوق کو فروغ دینے کے لیے منعقد کی گئی ہے۔