گرین پنجاب مشن میں اہم پیش رفت، پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی کا دائرہ کار صوبہ بھر میں پھیلانے کا فیصلہ

گرین پنجاب مشن میں اہم پیش رفت، پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی کا دائرہ کار صوبہ بھر میں پھیلانے کا فیصلہ


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے گرین پنجاب مشن کے تحت صوبے میں پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی (PHA) کے دائرہ کار کو بڑھانے کے لیے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی زیر صدارت ایک اجلاس میں اس سلسلے میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

ڈی جی پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی ناہید گل بلوچ نے اجلاس کو اب تک کی پیش رفت کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ٹرانزیشن ٹیموں کی تشکیل اور ان کے کام کا آغاز بھی زیر غور آیا، جبکہ تمام متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ٹرانزیشن ٹیموں کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

ٹیگز: