فوج کی مضبوطی ملک کی ترقی کے لیے لازمی، چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی پر مبارکباد:گورنر پنجاب

 فوج کی مضبوطی ملک کی ترقی کے لیے لازمی، چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی پر مبارکباد:گورنر پنجاب

لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت کا لیڈر کتنا بھی مقبول ہو، اگر ملک کی فوج مضبوط نہ ہو تو ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ اپنی مقبولیت پر بھروسہ کرتے ہیں، انہیں مذاکرات کی میز پر اپنی صلاحیتیں ثابت کرنی ہوں گی۔

گورنر پنجاب نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدے پر تعینات ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پوری پاکستانی قوم ان کی قیادت میں دفاعی استعداد کو فروغ دینے کی امید رکھتی ہے۔

ٹیگز: