لاہور: اقبال ٹاون میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک

لاہور: اقبال ٹاون میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک

لاہور: اقبال ٹاون میں سی سی ڈی پولیس کی کارروائی کے دوران ایک مشتبہ ملزم ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق اقبال ٹاون سی سی ڈی نے ایک مشکوک موٹر سائیکل سوار کو روکنے کا اشارہ کیا، جس پر ملزم نے فائرنگ شروع کر دی۔

جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ملزم ہلاک ہو گیا۔ ہلاک ہونے والے کی شناخت چالیس سالہ اصغر علی کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ٹیگز: