صوبائی وزیر صحت سلمان رفیق کی زیر صدارت اہم اجلاس ، نواز شریف کارڈیالوجی سنٹر ساملی مری کو جلد فعال بنانے کی ہدایت

صوبائی وزیر صحت سلمان رفیق کی زیر صدارت اہم اجلاس ، نواز شریف کارڈیالوجی سنٹر ساملی مری کو جلد فعال بنانے کی ہدایت

 راولپنڈی :صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں نواز شریف کارڈیالوجی سنٹر ساملی مری کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سنٹر کو مکمل طور پر فعال بنانے کے سلسلے میں جاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

صوبائی وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ نواز شریف کارڈیالوجی سنٹر ساملی کو مقررہ مدت کے اندر پایۂ تکمیل تک پہنچایا جائے تاکہ مریضوں کو بروقت اور معیاری علاج کی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ انہوں نے اس منصوبے کی رفتار تیز کرنے اور ضروری وسائل کی فراہمی یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔

ٹیگز: