لاہور میں سردی کی لہر برقرار، شدید دھند اور آلودگی میں اضافہ

لاہور میں سردی کی لہر برقرار، شدید دھند اور آلودگی میں اضافہ

لاہور:لاہور میں سرد موسم کی لہر جاری ہے اور محکمہ موسمیات کے مطابق موسم خشک اور مزید سرد رہنے کا امکان ہے۔ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں، تاہم دن کے درمیان شدید دھند کے چھانے کا خدشہ ہے، جو ٹریفک اور روزمرہ سرگرمیوں پر اثر ڈال سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور ملک کے آلودہ ترین شہروں میں پانچویں نمبر پر آ گیا ہے، جس سے شہریوں کی صحت پر بھی منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

ٹیگز: