پنجاب کے دیہات میں ترقیاتی منصوبے تیز، 224 دیہات میں کام کا آغاز

پنجاب کے دیہات میں ترقیاتی منصوبے تیز، 224 دیہات میں کام کا آغاز


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب کے شہروں اور دیہات کی تعمیر و ترقی کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام، لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام، مثالی گاؤں، پی ایچ اے، صاف پانی اور دیہی روڈ منصوبوں کی پیشرفت پر تین گھنٹے تک تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

وزیر اعلیٰ نے مثالی گاؤں پراجیکٹ کے تحت پنجاب کے 224 دیہات میں کام کے آغاز کی منظوری دی۔ پہلے فیز میں 469 دیہات میں واٹر سپلائی، ڈرینج، چلڈرن پارک، فٹ پاتھ اور سٹریٹ لائٹس لگائی جائیں گی۔

وزیر اعلیٰ نے لائیو ڈیش بورڈ قائم کرنے کی ہدایت بھی جاری کی تاکہ ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت ہر لمحے مانیٹر کی جا سکے۔

ٹیگز: