ماہِ صیام: لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ، ڈولفن فورس کی بڑی کارروائی، 3 اشتہاری ملزمان گرفتار

ماہِ صیام: لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ، ڈولفن فورس کی بڑی کارروائی، 3 اشتہاری ملزمان گرفتار

لاہور:شہرِ اعتکاف اور ماہِ رمضان کے پیشِ نظر لاہور پولیس نے سکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کر دیے ہیں۔ ڈولفن سکواڈ نے شہر کی اہم شاہراہوں پر پٹرولنگ کے دوران بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 3 خطرناک اشتہاری ملزمان کو دھر لیا۔ترجمان ڈولفن فورس کے مطابق، اہلکاروں نے دورانِ گشت شک کی بنیاد پر 3 افراد کو روکا۔ جدید ای-پولیس ایپ (e-Police App) کے ذریعے جب ان کا ریکارڈ چیک کیا گیا تو انکشاف ہوا کہ یہ افراد محض مشکوک نہیں بلکہ قانون کو مطلوب اشتہاری مجرمان ہیں۔
گرفتار ملزمان کی شناخت واجد، اسد اور علی ممتاز کے نام سے ہوئی ہے۔لاہور پولیس کے مطابق یہ ملزمان چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث اور اشتہاری تھے۔ ابتدائی کارروائی کے بعد ملزمان کو مزید تفتیش اور قانونی چارہ جوئی کے لیے متعلقہ تھانوں (اکبری گیٹ، مناواں اور جوہر ٹاؤن) کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ٹیگز: