لبرٹی چوک پر کنسرٹ اور قومی ترانے: پنجاب حکومت کا 8، 9 اور 10 مئی کو ’معرکۂ حق‘ منانے کا فیصلہ

لبرٹی چوک پر کنسرٹ اور قومی ترانے: پنجاب حکومت کا 8، 9 اور 10 مئی کو ’معرکۂ حق‘ منانے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے 9 مئی کے تناظر میں سیاسی اور قومی بیانیے کو بھرپور انداز میں اجاگر کرنے کے لیے 8 سے 10 مئی تک تین روزہ خصوصی تقریبات "معرکۂ حق" منعقد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے حکومت کے اس اہم فیصلے سے پردہ اٹھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ حق اور سچ کے بیانیے کو مہرِ ثبت کرنے کے لیے ان تین دنوں میں خصوصی پروگرامز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
 لاہور کے لبرٹی گول چکر پر ایک وسیع پیمانے پر کنسرٹ سجایا جائے گا، جس میں قومی ترانوں اور ملی نغموں کے ذریعے ملکی دفاع اور سلامتی کے عزم کا اعادہ کیا جائے گا۔ تین روزہ تقریبات کے آخری روز ایک باوقار اور بڑی تقریب منعقد کی جائے گی، جس کی مہمانِ خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ہوں گی۔
    عظمیٰ بخاری کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا  ہم لبرٹی چوک پر بڑا کنسرٹ کرنے جا رہے ہیں جہاں قومی ترانے گونجیں گے۔ مریم نواز شریف خود 10 مئی کی شاندار تقریب میں شریک ہو کر اس مہم کی قیادت کریں گی۔ یہ تقریبات ثابت کریں گی کہ حق کا معرکہ ہمیشہ سرخرو رہتا ہے۔

ٹیگز: