این سی سی آئی اے (NCCIA) کے نئے یونیفارم کی منظوری: گرے شرٹ اور بلیک پینٹ کا ڈیزائن فائنل، تیاریاں شروع

این سی سی آئی اے (NCCIA) کے نئے یونیفارم کی منظوری: گرے شرٹ اور بلیک پینٹ کا ڈیزائن فائنل، تیاریاں شروع

لاہور : نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کے اہلکاروں اور افسران کے لیے نئے باضابطہ یونیفارم کی منظوری دے دی گئی ہے، جس کے بعد فورس کے لیے وردیوں کی تیاری کا عمل باقاعدہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔
 نمائندہ  لاہور رنگ  علی مرزا  کا کہنا ہے کہ  حکام کے مطابق، ایجنسی کے لیے ایک منفرد اور باوقار یونیفارم کی تیاری اور اس کے پیٹرن کی حتمی منظوری کے عمل میں ایک سال کا طویل عرصہ لگا۔ تفصیلی مشاورت کے بعد نیا یونیفارم ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (ASF) کی طرز پر ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں گریے (سرمئی) رنگ کی شرٹ اور سیاہ (بلیک) رنگ کی پینٹ کا انتخاب کیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر این سی سی آئی اے نے اس حوالے سے تصدیق کی ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے فنڈز کی موصولی اور ٹینڈر کا عمل کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے، جس کے فوراً بعد اب وردیوں کی سلائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ جلد ہی ایجنسی کے تمام اہلکار اس نئے اور دیدہ زیب یونیفارم میں ملبوس ہو کر اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔

ٹیگز: