پنجاب میں ٹرام اور ہائی اسپیڈ ٹرین منصوبے کی منظوری، ایئر ایمبولینس سروس بھی متعارف

پنجاب میں ٹرام اور ہائی اسپیڈ ٹرین منصوبے کی منظوری، ایئر ایمبولینس سروس بھی متعارف

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں صوبے میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بڑے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ میٹرو اور اورنج ٹرین کے بعد اب ٹرام اور ہائی اسپیڈ ٹرین منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے پنجاب ایئر کمپنی کے قیام کی بھی منظوری دے دی ہے۔
وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کے مطابق پنجاب میں پہلی مرتبہ مریم نواز نے ایئر ایمبولینس سروس متعارف کروائی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ، تعلیم، صحت اور زراعت کے شعبوں میں جدت لانے کا کریڈٹ مریم نواز کو جاتا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سیلاب متاثرین میں 100 ارب روپے کے پیکج کی تقسیم جاری ہے، جبکہ کسان کارڈ کے دوسرے مرحلے میں کسانوں میں بھی 100 ارب روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔

وزیراطلاعات کے مطابق اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت صوبے بھر میں ایک لاکھ 10 ہزار گھر تعمیر کیے جا رہے ہیں۔

ٹیگز: