وزیراعلیٰ پنجاب سے وزیرآباد اور میانوالی کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، گرین بس پراجیکٹ کی تعریف

وزیراعلیٰ پنجاب سے وزیرآباد اور میانوالی کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، گرین بس پراجیکٹ کی تعریف

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیرآباد اور میانوالی کے ارکان اسمبلی و ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقات کی، جس میں گرین بس پراجیکٹ کے آغاز پر شکریہ ادا کیا گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ عوام کی خدمت مسلم لیگ ن کا منشور ہے اور عوام کی جان و مال کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ انتشار پھیلانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

ملاقات میں نجی املاک پر ناجائز قبضے ختم کرانے کے اقدامات کو بھی سراہا گیا۔ادھر، وزیراعلیٰ پنجاب P30 اجلاس میں شرکت کے لیے برازیل روانہ ہو گئے، جہاں مریم نواز پنجاب کے فلیگ شپ پراجیکٹس پر بریفنگ دیں گی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ کی نمایاں شخصیات اور رہنماؤں سے ملاقات بھی شیڈول ہے۔

ٹیگز: