پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے بنگلہ دیش کے وزیر مملکت برائے خزانہ کے معاون خصوصی انیس الزمان چوہدری نے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے تعلیم، تجارت، زراعت اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر بات چیت کی۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش مختلف شعبوں میں امپورٹ اور ایکسپورٹ کو بڑھا کر اپنے تجارتی تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جا سکتے ہیں۔

ٹیگز: