لاہور: لاہور پولیس نے جرائم کی پیش گوئی اور کم کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی جدید نظام شروع کر دیا ہے۔ یہ نظام پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے تیار کیا ہے اور پچھلے سالوں کے جرائم کے ڈیٹا کی بنیاد پر کام کرتا ہے۔
اس AI سسٹم کی مدد سے پولیس کو شہر میں جرائم کے ہاٹ سپاٹس کا پتہ چلتا ہے، جس سے وہ بہتر حکمت عملی بنا کر جرائم کی روک تھام کر سکے گی۔ لاہور پولیس کے اعلیٰ حکام کے مطابق، یہ ٹیکنالوجی عوام کو محفوظ ماحول فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔