پنجاب میں انسداد منشیات کے لیے کریک ڈاؤن جاری

پنجاب میں انسداد منشیات کے لیے کریک ڈاؤن جاری

لاہور:پنجاب پولیس نے رواں سال صوبے بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ اب تک 79,531 چھاپے مارے جا چکے ہیں، جن میں 45,868 ملزمان گرفتار اور مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

ملزمان کے قبضے سے 27,400 کلو گرام چرس، 2,507 کلو گرام ہیروئن، 1,628 کلو گرام آئس، 2,555 کلو گرام افیون اور 613,753 لٹر شراب بھی برآمد کی گئی ہے۔

ٹیگز: