محکمہ زراعت اور جی پی آئی کے درمیان ماڈل ایگریکلچر مال کے قیام پر ایم او یو، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی موجودگی میں دستخط

محکمہ زراعت اور جی پی آئی کے درمیان ماڈل ایگریکلچر مال کے قیام پر ایم او یو، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی موجودگی میں دستخط

لاہور:ملتان، بہاولپور، سرگودھا اور ساہیوال میں ماڈل ایگریکلچر مالز کے قیام کے لیے محکمہ زراعت اور گورنمنٹ پروکورمنٹ انویسمنٹ (جی پی آئی) کے درمیان میمورنڈم آف انڈرسٹینڈنگ پر دستخط کیے گئے، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی موجود تھیں۔

چاروں اضلاع میں قائم ہونے والے ماڈل ایگریکلچر مالز 45 دن کے اندر مکمل طور پر فعال ہو جائیں گے، جہاں کاشتکاروں کو زرعی مداخل، لون، جدید مشینری کی سروسز اور دیگر سہولیات یکجا ملیں گی۔

ان مالز میں جدید ترین زرعی مشینری اور ٹریکٹرز کرائے پر فراہم کیے جائیں گے، نیز ڈرون سپرے کی خدمات بھی دستیاب ہوں گی تاکہ مشینی کاشتکاری کو فروغ دیا جا سکے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ماڈل ایگریکلچر مال کے قیام سے کاشتکار کو مڈل مین کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں پڑے گی اور وہ ایک ہی چھت تلے اپنی تمام ضروریات پوری کر سکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کاشتکار ہمارے بھائی ہیں اور ان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔

مزید برآں، پنجاب حکومت مزید 10 اضلاع میں بھی ماڈل ایگریکلچر مالز قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ کاشتکاروں کو مزید سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔

ٹیگز: