مون سون صورتحال: پی ڈی ایم اے پنجاب کی فیکٹ شیٹ جاری

مون سون صورتحال: پی ڈی ایم اے پنجاب کی فیکٹ شیٹ جاری

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے میں مون سون بارشوں اور فلڈ صورتحال سے متعلق فیکٹ شیٹ جاری کر دی ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری رپورٹ میں مون سون بارشوں کے باعث ہونے والے نقصانات کی تفصیلات بھی شامل کی گئی ہیں۔ فیکٹ شیٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی نگرانی میں مون سون بارشوں سے نمٹنے کے لیے پیشگی انتظامات کیے گئے، جبکہ ضروری مشینری اور وسائل کی دستیابی کے باعث ریکارڈ بارشوں کے باوجود نکاسی آب کا عمل کم سے کم وقت میں مکمل کیا گیا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں نے بارشوں کے دوران صورتحال کو معمول پر رکھنے کے لیے فوری اقدامات کیے۔ مون سون کے دوران شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ ادارے متحرک ہیں۔

ٹیگز: