کوٹلی: سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کوٹلی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت میں پاکستان کا عالمی سطح پر وقار بلند ہوا اور دنیا آج پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا جہاز جس بھی ملک میں داخل ہوتا ہے وہاں انہیں سلامی دی جاتی ہے، جو حکومت کی مضبوط عالمی ساکھ کا مظہر ہے۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ 2018 میں ملک پر فتنہ و فساد پھیلانے والے عناصر مسلط ہوئے۔ انہوں نے کوٹلی ستیاں کو تحصیل کا درجہ دینے اور مری کے لیے ڈویلپمنٹ پلان کے آغاز جیسے ن لیگ کے اہم اقدامات کو بھی اجاگر کیا۔
وزیر نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے عوام کی فلاح اور ملکی ترقی کے لیے متعدد منصوبے شروع کیے جو آج بھی یادگار ہیں۔