پنجاب میں موسم کی دوہری رنگت: میدانی علاقوں میں دھوپ، بالائی مقامات پر برف باری کا امکان

پنجاب میں موسم کی دوہری رنگت: میدانی علاقوں میں دھوپ، بالائی مقامات پر برف باری کا امکان

لاہور : محکمہ موسمیات نے پنجاب کے مختلف شہروں کے لیے موسم کی نئی صورتحال جاری کر دی ہے۔ جہاں صوبے کے میدانی علاقوں میں بہار کی آمد اور گرمی کی چاپ محسوس کی جا رہی ہے، وہیں بالائی سیاحتی مقامات اب بھی سرما کے حصار میں ہیں۔
لاہور سمیت پنجاب کے وسطی اور جنوبی اضلاع میں آج مطلع صاف رہے گا۔ لاہور میں پارہ 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک چھونے کی توقع ہے، جس سے دن کے وقت خنکی میں واضح کمی آئے گی۔
 ملتان، بہاولپور اور فیصل آباد میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جہاں گرد آلود ہواؤں کا بھی امکان ہے۔

ٹیگز: