’دہشت گرد ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے‘، عظمیٰ بخاری کا اندرون شہر غیر ملکی مہمانوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

’دہشت گرد ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے‘، عظمیٰ بخاری کا اندرون شہر غیر ملکی مہمانوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

لاہور : زندہ دلانِ لاہور کے شہر میں بسنت کا دوسرا روز اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ جاری ہے۔ اندرون لاہور کی ایک تاریخی چھت پر صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے غیر ملکی مہمانوں کا استقبال کیا اور واضح کیا کہ پاکستان کے دشمن یہاں کی خوشیوں کو ماند نہیں کر سکتے۔
بسنت کے دوسرے روز کی مناسبت سے اندرون شہر کی فضا ’بو کاٹا‘ کے نعروں سے گونج رہی ہے۔ عظمیٰ بخاری نے غیر ملکی وفود کے ساتھ وقت گزارا اور انہیں لاہور کی قدیم ثقافت اور بسنت کی روایات سے روشناس کرایا۔ اس موقع پر غیر ملکی مہمانوں نے لاہوری کھانوں اور پتنگ بازی کے منظر سے بھرپور لطف اٹھایا۔
نمائندہ لاہور رنگ  وقاص غوری  کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے حالیہ سیکیورٹی صورتحال اور دہشت گردی کے خطرات پر دوٹک موقف اپنایا۔ انہوں نے کہا کہ "دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ لاہور کی رونقیں اور یہاں کی ثقافت اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ حکومت ثقافتی تہواروں کے ذریعے امن کا پیغام عام کر رہی ہے اور غیر ملکی مہمانوں کی موجودگی اس بات کی گواہ ہے کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے۔

ٹیگز: