لاہور میں سرد ہواؤں کے باوجود فضائی آلودگی میں اضافہ، آلودہ ترین شہروں میں دوسرا نمبر

لاہور میں سرد ہواؤں کے باوجود فضائی آلودگی میں اضافہ، آلودہ ترین شہروں میں دوسرا نمبر

لاہور:لاہور میں سرد ہواؤں کا راج برقرار ہے تاہم اس کے باوجود فضائی آلودگی میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ صوبائی دارالحکومت آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے جس کے باعث شہریوں کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں، جس کی وجہ سے سموگ کی صورتحال برقرار رہنے کا خدشہ ہے۔ شہریوں کو غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ٹیگز: