پنجاب کے ہر گھر کا ہیلتھ پروفائل تیار کیا جائے گا ، 55,000 کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز ہر گلی اور محلے میں عوام کی خدمت کریں گے

 پنجاب کے ہر گھر کا ہیلتھ پروفائل تیار کیا جائے گا ، 55,000 کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز ہر گلی اور محلے میں عوام کی خدمت کریں گے

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب نے کمیونٹی ہیلتھ ورکرز کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں کہا کہ پنجاب کے ہر گھر کا ہیلتھ پروفائل تیار کیا جائے گا اور حکومت اب عوام کے اسپتال آنے کا انتظار نہیں کرے گی۔

وزیراعلیٰ کے مطابق تقریباً 55,000 کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز ہر گلی اور محلے میں عوام کی خدمت کریں گے، جبکہ کلینک آن وہیلز پروگرام کے تحت موبائل کلینکس علاج فراہم کر رہی ہیں۔

انہوں نے خواتین کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ "پنجاب کی بیٹیاں مضبوط ہوں تو صوبے کی تقدیر بدل سکتی ہے۔" وزیراعلیٰ نے ستھرا پنجاب پروگرام کی عالمی سطح پر پذیرائی کا بھی ذکر کیا۔

ٹیگز: