لاہور: این اے 130 لاہور میں دائر الیکشن پٹیشن کو قانونی تقاضے پورے نہ کرنے پر مسترد کر دیا گیا، جس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا گیا ہے۔
فیصلے کے مطابق 14 فروری کو نواز شریف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری ہوا تھا، تاہم الیکشن ٹریبونل کے قیام کے باوجود مقررہ وقت میں پٹیشن دائر نہیں کی گئی۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار ڈاکٹر یاسمین راشد نے الیکشن ٹریبونل کے بجائے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی اور الیکشن کمیشن و ریٹرننگ آفیسر کو فریق بنانے کے لیے ٹریبونل سے اجازت بھی حاصل نہیں کی، جو غیر قانونی اور غیر آئینی اقدام قرار دیا گیا۔
فیصلے میں واضح کیا گیا کہ الیکشن ایکٹ کے سیکشن 144 کے تحت الیکشن پٹیشن دائر کرنے کے لیے تمام قانونی لوازمات پورے کرنا ضروری ہے، جو اس کیس میں پورے نہیں کیے گئے۔