ملک میں شدید گرمی کی لہر اور جھیلیں پھٹنے کا خدشہ؛ این ڈی ایم اے کا ہنگامی الرٹ جاری

ملک میں شدید گرمی کی لہر اور جھیلیں پھٹنے کا خدشہ؛ این ڈی ایم اے کا ہنگامی الرٹ جاری

اسلام آباد : نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) نے ملک کے بالائی علاقوں میں گرمی کی شدت کے باعث گلیشیئر پگھلنے اور جھیلیں پھٹنے (GLOF) کے خطرے کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سیزن میں درجہ حرارت معمول سے 3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے، جس سے سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔
ایک طرف جہاں میدانی علاقوں میں شدید گرمی کا راج ہے، وہیں محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں میں کالی گھٹائیں چھانے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ تاہم، یہ بارشیں درجہ حرارت میں مستقل کمی کے بجائے سیلابی خطرات میں اضافے کا باعث بن سکتی ہیں۔

ٹیگز: