لاہور پولیس کا جوئے کے اڈوں پر بڑا کریک ڈاؤن؛ آن لائن گیمبلنگ میں ملوث 42 ملزمان گرفتار، لاکھوں روپے برآمد

لاہور پولیس کا جوئے کے اڈوں پر بڑا کریک ڈاؤن؛ آن لائن گیمبلنگ میں ملوث 42 ملزمان گرفتار، لاکھوں روپے برآمد

لاہور : شہر میں جوئے کے بڑھتے ہوئے رجحان اور آن لائن گیمبلنگ کے خلاف لاہور پولیس نے شکنجہ کس لیا ہے۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں ماہ مختلف کارروائیوں کے دوران قمار بازی میں ملوث 42 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ 
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 15 لاکھ 50 ہزار روپے کی داؤ پر لگی رقم اور دیگر آلات برآمد کر لیے گئے ہیں۔پولیس نے روایتی جوئے کے اڈوں کے ساتھ ساتھ جدید آن لائن گیمبلنگ ایپس کے ذریعے جوا کھیلنے والے نیٹ ورکس کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

ٹیگز: