پٹرول مافیا کے خلاف پنجاب حکومت کا 'فولادی شکنجہ'؛ وزیر اعلیٰ مریم نواز کا ذخیرہ اندوز پمپس سیل کرنے کا حکم

پٹرول مافیا کے خلاف پنجاب حکومت کا 'فولادی شکنجہ'؛ وزیر اعلیٰ مریم نواز کا ذخیرہ اندوز پمپس سیل کرنے کا حکم

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف فیصلہ کن کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (PERA) کو متحرک کر دیا گیا ہے تاکہ منافع خوری کے لیے عوام کو پریشان کرنے والے مافیا کا خاتمہ کیا جا سکے۔
وزیر اعلیٰ نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ  مصنوعی قلت میں ملوث پٹرول پمپس کو فوری طور پر سیل کیا جائے گا۔ ذخیرہ اندوزی ثابت ہونے پر متعلقہ پمپس کے لائسنس ہمیشہ کے لیے منسوخ کر دیے جائیں گے۔ پیرا (PERA) کو ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کسی بھی قسم کی رعایت نہ برتنے کی ہدایت کی گئی  ہے۔

ٹیگز: