مٹی کے تیل کی قیمت میں 130 روپے کا ہوش ربا اضافہ، نیا نرخ 318 روپے سے متجاوز

مٹی کے تیل کی قیمت میں 130 روپے کا ہوش ربا اضافہ، نیا نرخ 318 روپے سے متجاوز

اسلام آباد : حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی تاریخی اضافہ کر دیا ہے۔ جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی فی لٹر قیمت میں 130 روپے 8 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا ہے، جس سے غریب طبقے اور دور افتادہ علاقوں کے مکینوں کے لیے ایندھن کا حصول ناممکن ہو گیا ہے۔اس اضافے سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 188 روپے 73 پیسے فی لٹر تھی، جو اب بڑھ کر 318 روپے 81 پیسے فی لٹر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔

ٹیگز: