لاہور کا چپہ چپہ سیف سٹی کے حصار میں، تمام 439 یونین کونسلز میں 8 ہزار نئے کیمرے لگانے کا فیصلہ

لاہور کا چپہ چپہ سیف سٹی کے حصار میں، تمام 439 یونین کونسلز میں 8 ہزار نئے کیمرے لگانے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے شہر کی سیکیورٹی کو ڈیجیٹل خطوط پر استوار کرنے کے لیے ایک بڑے توسیعی منصوبے کا آغاز کر دیا ہے۔ نئے فیصلے کے تحت شہر کی تمام 439 یونین کونسلز کو سیف سٹی کیمروں کے نیٹ ورک سے منسلک کیا جائے گا، جس کے لیے ابتدائی طور پر 8 ہزار کیمرے نصب کرنے کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔
اس منصوبے کی خاص بات یہ ہے کہ اب صرف سرکاری کیمرے ہی نہیں بلکہ مختلف نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں لگے کیمروں کو بھی سیف سٹی اتھارٹی کے مرکزی کنٹرول روم سے منسلک کیا جائے گا، تاکہ پورے شہر کی مانیٹرنگ ایک ہی چھت کے نیچے ممکن ہو سکے۔

ٹیگز: