پنجاب کے مزید 8 اضلاع میں سکول آف آٹزم قائم کرنے کا فیصلہ

پنجاب کے مزید 8 اضلاع میں سکول آف آٹزم قائم کرنے کا فیصلہ

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے کے مزید 8 اضلاع میں سکول آف آٹزم قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں بورڈ آف ریونیو پنجاب کو سکولوں کے قیام کے لیے اراضی فراہم کرنے سے متعلق مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔

محکمہ خصوصی تعلیم کے مطابق راولپنڈی، ساہیوال، ملتان اور سرگودھا میں مریم نواز سکولز آف آٹزم قائم کیے جائیں گے، جبکہ فیصل آباد، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان اور گجرات میں بھی آٹزم سکولز قائم کیے جائیں گے۔

محکمہ خصوصی تعلیم کی جانب سے متعلقہ اضلاع میں سکولوں کے قیام کے لیے مناسب سرکاری اراضی کی فراہمی کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

حکام کے مطابق نئے سکولز کے قیام کا مقصد آٹزم سے متاثرہ بچوں کو خصوصی تعلیمی سہولیات اور بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنا ہے۔ منصوبے کی تکمیل کے بعد مزید بچوں کو ان کی ضروریات کے مطابق خصوصی تعلیم کی سہولت میسر آنے کی توقع ہے۔

ٹیگز: