لاہور:شدید دھند میں بہتری کے بعد موٹروے ایم2 اور ایم3 کو ٹریفک کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ موٹروے ایم2 کو لاہور سے کوٹ مومن تک ٹریفک کے لیے کھولا گیا ہے، جبکہ موٹروے ایم3 کو فیض پور سے ررخانہ تک دوبارہ کھولا گیا ہے۔
محکمہ موٹروے پولیس نے ڈرائیورز سے ہدایت کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور حد نگاہ کی صورتحال کے مطابق گاڑی چلائیں۔