لاہور:پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے دیہات کو مثالی بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے تحت پنجاب کی تمام ڈویژنز میں ماڈل ویلیجز قائم کیے جائیں گے۔ محکمہ بلدیات پنجاب کی جانب سے صوبے کے دس ڈویژنز میں مثالی دیہات بنانے کا عمل جاری ہے۔
منصوبے کے تحت مجموعی طور پر 414 دیہات کو ماڈل ویلیجز میں تبدیل کیا جائے گا۔ اس میگا پراجیکٹ کے تحت واٹر سپلائی اسکیمیں، واٹر ٹینکس، کور ڈرین، پختہ سڑکیں اور چلڈرن پارکس تعمیر کیے جائیں گے۔
حکام کے مطابق منصوبہ 31 دسمبر 2026 تک مکمل کیا جائے گا جبکہ 224 دیہات میں کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔