لاہور کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اجلاس

لاہور کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اجلاس

لاہور: صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت لاہور کے پانچویں بڑے ٹیچنگ ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود خان، چیف پلاننگ آفیسر اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کے وژن کے مطابق نظام صحت کی مسلسل بہتری کیلئے کام جاری ہے اور صوبے بھر کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ مریضوں کی سہولت کے لیے گزشتہ پانچ سالوں کے واجبات 22 ارب روپے کی ادائیگی کے ذریعے کلیئر کیے گئے ہیں۔

وزیر صحت نے مزید کہا کہ کسی بھی ہسپتال میں آنے والے مریض کو مشکلات کا سامنا نہیں ہونا چاہئے اور سرکاری ہسپتالوں میں بہترین علاج معالجہ اولین ترجیح ہے۔

سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عظمت محمود خان نے بتایا کہ ٹیچنگ ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کے نظام کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے تاکہ مریضوں کو بہترین سہولت فراہم کی جا سکے۔

ٹیگز: