ایل ڈی اے کا کنٹرولڈ ایریاز میں آپریشن، 70 غیرقانونی کمرشل املاک سربمہر

ایل ڈی اے کا کنٹرولڈ ایریاز میں آپریشن، 70 غیرقانونی کمرشل املاک سربمہر

لاہور: لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے غیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف کنٹرولڈ ایریاز میں کارروائی کی ہے۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے گلبرگ، نیو مسلم ٹاؤن، ایئر لائن سوسائٹی، علامہ اقبال ٹاؤن اور سبزہ زار میں مشترکہ آپریشن کیا۔

اس دوران 70 غیرقانونی املاک کو سربمہر کر دیا گیا۔ ایل ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں شہر میں غیر قانونی تعمیرات اور کمرشل پراپرٹی کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے کی جا رہی ہیں تاکہ شہری منصوبہ بندی کے اصولوں کو یقینی بنایا جا سکے۔

ٹیگز: