اینٹی کائٹ مہم: پنجاب پولیس ان ایکشن، لاکھوں پتنگیں برآمد

اینٹی کائٹ مہم: پنجاب پولیس ان ایکشن، لاکھوں پتنگیں برآمد

لاہور :قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے پنجاب پولیس نے صوبہ بھر میں اینٹی کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے۔ رواں سال لاہور سمیت تمام اضلاع میں پتنگ بازی اور خونی ڈور کی خرید و فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف ہونے والی کارروائیوں کے بڑے اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق      کل گرفتار ملزمان: 9,565،    درج کیے گئے مقدمات: 9,219،    برآمد شدہ پتنگیں: 4,66,986،    برآمد شدہ ڈور چرخیاں:  14,574۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ان فگرز میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہو رہا ہے کیونکہ خونی ڈور کی تیاری اور فروخت کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کریک ڈاؤن مسلسل جاری ہے۔

ٹیگز: